رطانوی حکومت کے 2017 سے 2019 کے اعدادوشمار میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوانوں کے تعلیم سے دور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی حکومت نے یہ ڈیٹا آبادی کے سالانہ سروےکے دوران اکھٹا کیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی نوجوانوں میں سب سے زیادہ پاکستانی نژاد نوجوان تعلیم سے دور ہیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان کسی تربیتی پروگرام کا حصہ نہیں، نہ ہی کوئی ملازمت کرتے ہیں۔
برطانوی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی نژاد نوجوان کے بعد 12فیصد بنگلا دیشی، 11.7 فیصد برطانوی سفید فام اور 11.5 فیصد برطانوی سیاہ فام نوجوان تعلیم اور تربیت سمیت کسی ملازمت کا حصہ نہیں۔