Daily Roshni News

پاکستانی کمیونٹی اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام، بھارتی اقدام کے خلاف ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

آئرلینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) پاکستانی کمیونٹی اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل  آئرلینڈ کے زیر اہتمام آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پانچ اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ ۔نیشنل ایڈوائزری کمیٹی ۔تحریک انصاف آئرلینڈ ۔کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ اور دیگر تنظیمات کے قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ کے چیئرمین پیر شیراز حسین قادری نے اجلاس کی صدارت کی اور تمام معزز قائدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیے پیر شیراز حسین قادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 27جولائی 2024 کو اسلام آباد پاکستان میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک گلوبل میٹنگ کال کی تھی جس میں انہوں نے تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی جو یورپ اور امریکہ میں ہے انہیں ہدایات دی کہ وہ بھارت کا مکروہ چہرہ دوبارہ دنیا کے سامنے لائیں اور بالخصوص 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے انڈیا کو پاور فل پیغام دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ظالم جابر حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ قرار دے دیا تھا جس پر ہم اس ظالمانہ اقدام کی  پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ ۔نیشنل ایڈوائزری کمیٹی آئرلینڈ کے چیئرمین اور معروف قانون دان سولسٹر چوہدری عمران خورشید ۔تحریک انصاف آئرلینڈ  کے ایگزیکٹو ممبران اور دیگر تنظیمات کے قائدین کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کو جابر بھارتی حکومت نے مظلوم کشمیری عوام پر جو قدم اٹھایا ہم سب بھارت کے اس غیر قانونی غیر اخلاقی اور ظالمانہ اقدام پر سراپا احتجاج ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں آج بھی  ظالم بھارتی حکومت اور فوج مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہی ہے اور یہ ظلم ہر روز بڑھتا جا رہا ہے اگر کسی میڈیا پر یہ خبر نہیں آتی کہ انڈیا کوئی ظلم و ستم نہیں کر رہا لیکن ہمارے پاس ذاتی طور پر تمام زمینی حقائق اور ویڈیو موجود ہوتی ہیں ۔ہم تمام عالمی برادری ۔اقوام متحدہ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیمات سے اپیل کرتے ہیں کہ بھارت کے اس ظلم و بربریت  کو روکا جائے اور مظلوم کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دیا جائے ۔

اس اجلاس میں جن معزز قائدین نے شرکت کی ان میں چیئرمین کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ پیر شیراز حسین قادری ۔چیئرمین نیشنل ایڈوائزری کمیٹی اور معروف قانون دان سولیسٹر  چوہدری عمران خورشید ۔صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ ۔ایگزیکٹو ممبر تحریک انصاف آئرلینڈ محمد عباس کے علاوہ راجہ ابرار احمد ۔سردار ریاض ۔کامران پیرزادہ ۔رانا سعید ۔مومن اقبال ۔چوہدری شفقات اور محمد زوہیب بٹ شامل تھے ۔

Loading