Daily Roshni News

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے چیئرمین کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھرپور طریقے سے اپیل۔

پاکستانی کمیونٹی فورم اسٹریا کے چیئرمین لالا محمد حسین خان تبسم کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھرپور طریقے سے اپیل کی گئی

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا)پاکستانی کمیونٹی فورم اسٹریا کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں اور فورم کے کارکنوں، عہدیداران،  یوتھ ونگ  کے اعزاز میں 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں ایک پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر پروگرام  کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف جماعتوں کے نمائندہ گان نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا اغاز حافظ نعیم کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے تفصیلات دیتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے آنے والے پروگرامات کے حوالے سے بات کی اور ممبر شپ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

پاکستانی کمیونٹی فورم اسٹریا کے چیئرمین لالا محمد حسین خان تبسم کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھرپور طریقے سے اپیل کی گئی۔ اور انہوں نے اس بات پر زور دیا تمام دنیا میں اوورسیز جہاں جہاں پاکستانی ہیں وہ اس وقت پاکستان کے سیلاب زدگان لوگوں کی مدد کریں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اپنے ملک کی پہچان ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں (پی سی ایف اے) کے تمام جملہ ایگزیکٹو ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا۔ مزید ان کا کہنا تھا۔ کہ الحمدللہ پی سی ایف اے آسٹریا میں پاکستانیوں کی واحد ایسی تنظیم ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں اسی طریقے سے آسٹریا بھر میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر صدر ندیم خان نے مذید کہا کہ ہمیں دیار غیر میں سیاسی اور گروپ بندی کو بالا تاک رکھ کر پاکستان کی خدمت کرنی ہوگی اور ہم سب کو اپنی اپنی سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے کا پورا حق ہے مگر پاکستان کے نام کو روشن کرنے کیلیے جہاں بھی ضرورت ہو ہم سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ مزید انہوں نے کہا پاکستان میں جو افت ائی ہے سیلاب کی صورت میں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو نہ بھولیں ان کی جتنی ہو سکے مدد کریں۔ہماری پہچان ہمارا ملک پاکستان ہے۔اور ہمیں اگے بڑھ چڑھ کر پاکستان کے لوگوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

اپنے خصوصی خطاب میں نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری  اپنے خصوصی خطاب میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور میلاد منانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک پاکستان میں جو تباہی کا سلسلہ شروع ہوا ہے سیلاب کی اور بارشوں کی سورت میں اپنے پاکستانی لوگوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انسانیت سب سے پہلے ہے۔

اس موقع پر جن مقررین نے خطابات کیے ان میں ،لالا محمد حسین خان تبسم،ندیم خان،خواجہ منظور،حافظ نعیم،نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری،عمران علی مغل،الحاج خواجہ نسیم،چوہدری فاروق،میاں خلیل احمد اور حبیب الرحمن شامل تھے۔

پروگرام کے اختتام پر تمام آسٹریا کے مرحومین اور ملک پاکستان، کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کے احتتام پر صدر ندیم خان نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اخر میں پاکستانی کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔

Loading