پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے زیرا ہتمام
۔6 جون 2025کوصبح ساڑھے آٹھ بجے خطاب جبکہ
نو بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام عید الضحیٰ کی نماز بروز جمعہ 6 جون 2025 کو علامہ سید عرفان الحق شاہ قادری نوشاہی کی امامت میں صبح نو بجے ادا کی جائے گی ۔ انتظامی ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اردو میں خطاب کا آغاز ہو جائے گا جبکہ عید کی نماز کی جماعت نو بجے ادا کی جائے گی۔مرکز کی انتظامیہ ملتمس ہے کہ نمازی حضرات وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے ہمراہ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔