Daily Roshni News

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع  ہوگیا۔

مذاکرات میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ میکینزم کے قواعد وضوابط پر گفتگو کا آغاز کردیا گیا ہے۔

برادر ملک ترکیے کی درخواست پر مذاکرات کو آخری موقع دینے کے لیے دو طرفہ بات چیت پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے ایک نکاتی پاکستانی مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔

ان مذاکرات کے دوران افغان وفد بار بار کابل اور قندہار سے ہدایات لیتا اور دوسروں کا وقت ضائع کرتا رہا، مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستانی وفد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوا تو استنبول ائیرپورٹ سے ترکیے کی درخواست پر مذاکرت کو ایک آخری موقع دینے کے لیے پھر واپس ہوا۔

ترکیے کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے، قیام امن کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ویری فکیشن مکینزم ترتیب دینے اور خلاف ورزی کرنے والے کے لیے سزا پر اتفاق کرتے ہوئے 6 نومبر کو اعلیٰ سطحی مذاکرات پر اتفاق کیا۔

Loading