Daily Roshni News

پاکستان اور سری لنکا کو آج راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی اجازت کیوں نہ دی گئی؟

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں منگل 10 اکتوبر کو اپنا دوسرا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کو میچ سے قبل آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی دعوت نہیں دی گئی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں آج راجیو گاندھی اسٹیڈیم کے بجائے سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، یہ فیصلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے  آج راجیو گاندھی aسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ کی وجہ سے کیا ہے۔

اس میچ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم کی پچ تک رسائی حاصل نہیں ہوگی اور دونوں ٹیموں کے لیے نیٹ بھی دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے انہیں تربیت کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرنا تھی، بعد ازاں بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ٹریننگ کے لیے جم خانہ گراؤنڈ جائے گی۔ 

دونوں کپتان گراؤنڈ کی پچ نہیں دیکھ سکیں گے:

میچ سے ایک روز قبل کپتانوں کو پچ دیکھنے کا موقع نہیں مل سکے گا، داسن شناکا اور بابر اعظم کل صبح میچ سے قبل ہی پچ دیکھ سکیں گے۔

Loading