Daily Roshni News

پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب کی اخبار  روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ سے ٹیلی فونک گفتگو۔۔۔!!

پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب کی اخبار

 روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک گفتگو۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) پاکستان بزنس فورم ہالینڈ   1994سے تجارتی ، سماجی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے میں مصروف عمل ہے۔مذکورہ پلیٹ فارم کے زیر انتظام و انصرام ہر سال سالانہ گرینڈ ڈنر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز بروز منگل 2 جولائی 2024 کو پاکستان بزنس فورم ہالینڈکے صدر انور ثاقب اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل محمد جاوید عظیمی کے مابین  بذریعہ ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران  انور ثاقب نے بتایا کہ حسب معمول اس  سال بھی سالانہ گرینڈ ڈنر کا اہتمام ہورہا ہے جو بروز اتوار 21 جولائی 2024 کو دی ہیگ کے ریسٹورنٹ میں کیا جائے گا ۔ مذکورہ سالانہ ڈنر کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دہیگ کے سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ ہوں گے ۔ انور ثاقب نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا اس سالانہ ڈنر میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تقریب کے دوران حسب معمول مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں جبکہ بیسٹ بزنس مین آف دی ائیر 2004 اور اسی طرح بیسٹ جرنلسٹ آف دی ائیر ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے ۔

گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر انور ثاقب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ گرینڈ ڈنر کی تقریب میں  خواتین و حضرات کی شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی۔ بعد ازاں پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب نے مدیر اعلیٰ روشنی نیوز  محمد جاوید عظیمی کو ڈنر کے لئے باضابطہ مدعو کیا جس پر مدیر اعلیٰ نے ان کا صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا عندیہ بھی  دیا ۔

Loading