Daily Roshni News

پاکستان تحریک انصاف سوئز لینڈاور یورپ کا یو، این کمیشن جنیو ا آفس کے سامنے احتجا جی مظاہرہ۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف سوئز لینڈاور یورپ کا

یو، این کمیشن جنیو ا آفس کے سامنے احتجا جی مظاہرہ۔۔۔

سوئزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔سید علی جیلانی)سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا یونائیٹڈ نیشن کے سامنے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ اور آرگنائزیشن  انٹرنیشنل چیپٹر یو کے اور یورپ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان  اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف پر امن احتجاج۔ 

 یو این کمیشن جنیوا  آفس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ذرائع ابلاغ و نشریات پر غیر قانونی پابندیاں، صحافیوں اور کارکنوں کے جبری اغوا اور گمشدگیوں ، جمہوری حقوق کی خلاف ورزیاں اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو غیر قانونی حراست  اور بجاحبس میں رکھنے اور ان پر ظلم و تشدد اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

  پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ ،یو کے اور  یورپ کےکارکنوں کی قافلوں کی صورت میں  کثیر تعداد میں شرکت۔

شرکاء نے اپنے قائد اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم ، بربریت ، تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور موجودہ امپورٹڈ سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری جس طرح عمل میں لائی گئی اور جس طرح قانون کی قانون کے سامنے دھجیاں بکھیر دی گئی اس اقدام سے پاکستان  دنیا کے سامنے ناصرف جگ ہنسائی کا سبب بنا بلکہ جمہوری اور اخلاقی اقتدار کو پاؤں تلے روند ڈالا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا اس امپورٹڈ سرکار کی ملک دشمن پالیسیز نے ملک کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے اور آج پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر  علالمی دنیا میں اکیلا ، کمزور اور ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے۔

مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

نو مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے لیکن امپورٹڈ سرکار اس واقعہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے  میں سرگرم عمل ہے جو پاکستان تحریک انصاف کبھی بھی پورا نہیں ہونے دے گئی۔

 نو مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر جس طرح اس امپورٹڈ سرکار نے پاکستان کی غیور عوام کو اپنے اداروں کے ساتھ لڑانے کی مذموم کوشس کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں اس کی صاف اور شفاف تحقیقات کروایی جایئں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے اور اپنے ہر بیان میں کہا ہے فوج ہماری ہے اور ہم اپنی ہی فوج سے کیسے لڑ سکتے ہیں۔ پاکستان فوج  زندہ باد کے نعروں  سے فضا گونج اٹھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج  ہمیشہ پر امن رہے ہیں  اور ہمارے قائد عمران خان  نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کے خوف سے اس امپورٹڈ سرکار نے یہ سارا ڈرامہ رچایا ہے اور الیکشن سے راہ فرار کی کوشس کی جا رہی ہے۔    

پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی فسطائیت اور فاشزم پہلے کبھی نہیں دیکھا جس طرح آج پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

 اتنا ظلم آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوا جتنا ایک جہموری دور میں ہو رہا ہے اس میں اب کسی بھی شبہ کی گنجائش باقی نہیں رہی یہ ایک فاشزم رجیم کی بدترین شکل ہے  ۔

اس امپورٹڈ سرکار کے دور میں آزاد میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئی اور حق اور سچ کی بات کرنے والے صحافیوں کی جبری گمشدگی اور ظلم جبر و تشدد  بربریت کی داستانے رقم ہو رہی ہیں۔

ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں عمران ریاض ، ناصر جبران اور دیگر ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ 

پاکستان میں آج جس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،  خواتین کی عزتیں ، عصمت دری کے واقعات اور  جس طرح چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ایسا ڈکٹیٹر شپ کے دور میں بھی نہیں ہوا اور ناہیlسی مہذب معاشرے میں اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

ہم آج یو این جنیوا کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کررہے ہیں آپ کیوں خاموش بیٹھے ہیں ۔

Loading