Daily Roshni News

پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے جنیوامیں احتجاج

پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے جنیوامیں احتجاج

سوئٹزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔سید علی جیلانی )پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی جانب سے یو این او کے سامنے عمران کی رہا ئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف ایک احتجاج کا انعقاد کیا گیا جسمیں  پاکستان کے سابق وزیر اعظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے سابق مشیر خاص ڈاکٹر شہباز گل نے خصوصی شرکت کی پاکستان تحریک انصاف یورپ  بھر کی باڈیز اور پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی سابق صدر تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ شکیل احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کیئے اس موقعہ پر شرکاہ نے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے اپنے پیغام  میں حکومت  عدلیہ  اور اسٹیبلشمنٹ سے  پر زور مطالبہ کیا  کے ان کے قائد پر قائم غیر قانونی  مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور ان کو باعزت بری کیا جائے اس کے ساتھ نو مئی کی پاداشت میں جیلوں میں قید  پاکستان تحریک انصاف کے  بے گناہ ورکروں کو بھی  رہا کیا جائے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں جس طرح  بدترین دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ہٹ دھرمی سے اقلیت میں سیٹیں لینے والی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس کو ناقابل معافی جرم تسلیم کیا جاتا ہے

 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی درجہ بندی اور فہرست میں پاکستان کا نام ان بد ترین ممالک کی لسٹ میں آتا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روزمرہ کا   معمول بن چکی ہیں دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو اس پر شدید تشویس لاحق ہے

 شہباز گل نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ  فوج کی ہم بے انتہا قدر کرتے ہیں آج ہمارے قائد عمران خان ار بشری بی بی اور ورکرز جیلوں میں ہیں اور خبریں ہیں کہ فوج صحافی اور ججوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا مقصد صرف یہ ہے کہ آواز کو بند کیا جائے انگریزوں نے ھمیں تقسیم کردیا کبھی شیعہ سنی تاکہ ھم قوم نہ بن سکیں دنیا چاند پر جارہی ھے اور پاکستان میں دو سال سے کیا ہورہا ھے آزاد اور خودداری کی سوچ اور شعور عمران خان نے ھمیں دی ھے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیئے مختلیف رائے ھونی چاہیے اور ہر کسی کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے  اگر مسلم لیگ کی حکومت ھو تو ان کی بھی عزت اور انکی خواتین کی بھی عزت کرنی چاہیئے اوورسیز میں آپ لوگ ایک دوسرے کو برداشت کریں ایکدوسرے کی عزت کریں عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی بے انتہا قدر کرتے ہیں آپ اپنے قائد کے ہاتھ مظبوط کریں آخر میں شہبازگل نے شاندار احتجاج منعقد کرنے پر تمام سوئٹزرلینڈ کے پینل کا شکریہ ادا کیا

جمعہ مؤرخہ 16.08.2024 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن میں عمران خان و دیگر اسیران کی رہائی کے حوالے سے اور حکومت کی سفاکیت کے خلاف جناب شیر افضل اعوان (جنیوا) اور جناب شکیل احمد (برن) نے ایک پٹیشن جمع کروائی۔

اس نہایت ہی اہم پٹیشن کو تیار کرنے کا سہرا محترمہ بیلا فاروق (ڈنمارک)، محترمہ صائمہ صدف بابری (فرانس) اور محترم خُرم شہزاد (سوئٹزرلینڈ) کے سر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ بھی تمام ثبوتوں کے ساتھ جمع کروائی

Loading