پاکستان زندہ باد ریلی
19مئی2023بعد نماز جمعتہ المبارک
15:00بجے کمیونٹی سینٹر سے ملحق پارک
میں ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)پاکستان کی حالیہ صورتحال جو ہر محب وطن پاکستانی کے لئے انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔مذکورہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وطن عزیز پاکستان سے اظہار محبت کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی ریلیاں منعقد کر رہے ہیں۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی اس سلسلے میں19مئی2023بعد نماز جمعتہ المبارک15:00بھے پاکستان کمیونٹی سینٹردی ہیگ کے قریبی پارک میں پاکستان زندہ باد ریلی منعقد کی جارہی ہے۔محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ بھرپور شرکت کرکے پاکستان سے اپنی قلبی محبت کا اظہار کریں۔
مزید معلومات:-0640411771