Daily Roshni News

پاکستان فلموں کے نامور شاعر قتیل شفائی کا یو م وصال

پاکستان فلموں کے نامور شاعر
قتیل شفائی کا یو م وصال
آج 11جولائی پاکستانی فلموں کے مایہ ناز شاعر قتیل شفائی کا یوم وصال ہے ۔ آپ نے بے شمار فلموں کے لئے لازوال گانے ، گیت اور غزلیں تحریر کیں جو اہل ذوق حضرات میں آج بھی بے حد مقبول ہیں ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشل۔۔۔نمائیدہ خصوصی ) پاکستانی فلموں کے نامور مایہ ناز شاعر قتیل شفائی کا آج 11جولائی کو 22واں یوم وصال ہے آپ کا اصل نام اوررنگ زیب خان جبکہ شاعری کے لئے قتیل شفائی استعمال کرتے تھے آپکی نظمیں ، غزلیں ،گیت اور فلمی گانے وغیرہ عوامی مقبولیت کے حامل رہے ہیں نیچے دیئے گئے فلمی گانے اور غزلیں ا ٓج بھی اہل ذوق خواتین و حضرات کے ذہنوں میں موجود ہیں جنکو محافل موسیقی مین ذوق و شوق سے گایا اور سنا جاتا ہے ۔
1 ۔ زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں۔
2۔ ہم سے بدل گیا وہ نگاہیں تو کیا ہوا۔
3۔ ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ۔
4۔محفل تو اجنبی تھی تم بھی ہوئے پرائے۔
5۔ یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے۔
6تو نے یہ پھول جو زلفوں میں سجا رکھا ہے۔
اس کے علاوہ کئی غزلیں اور گانے ان کے بے حد مقبول ہیں مگر وقت کی کمی کے باعث ان سب کا تذکرہ ممکن نہیں دعا ہے اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفر ت اور بخشش فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔

Loading