Daily Roshni News

پاکستان فیسٹیول، نامور گلوکار ابرار الحق ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

ہالینڈ، پاکستان فیسٹیول، نامور گلوکار ابرار الحق کا ایمسٹرڈیم

ائیر پورٹ پر جمیل احمد ، میاں عاصم ، میاں عمران اور

میلہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے پرتپاک استقبال کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاویدعظیمی ) ہالینڈ میں پاکستان فیسٹیول میں پاکستانی نامور گلو کار ابرار الحق  اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے آج بروز ہفتہ 24 جنوری 2026 کو ایمسٹرڈیم  ائیر پورٹ پر پہنچے تو میلہ کمیٹی کے سربراہ جمیل احمد کی قیادت میں کمیٹی کے اراکین میاں عاصم محمود، میاں عمران اور دیگر ممبران نے پرتپاک استقبال کیا ۔ یاد رہے کل بروز اتوار 25 جنوری دن ایک بجے سے رات 9بجے تک پاکستان فیسٹول ونٹر ایڈیشن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے خبر کے ہمراہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔

Loading