Daily Roshni News

پاکستان فیسٹیول ، 25 جنوری 2026 کو دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا۔

ہالینڈ، پاکستان فیسٹیول ، 25 جنوری 2026 کو

شہر رائس وائیک میں دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا

 معروف گلوکار ابرار الحق اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) حال ہی میں پاکستانی میلہ جو بروز 13 جولائی 2025 کو کامیابی سے منعقد کیا گیا ۔  مذکورہ میلہ کمیٹی کے ممبر اور اسپانسر، اخبار روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ایم ڈی میاں عاصم محمود کے مطابق آئندہ سال 25 جنوری 2026 کو انڈور پاکستان فیسٹیول ہالینڈ کے شہر رائس وائیک میں دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ متذکرہ میلے میں معروف گلوکار ابرار الحق اپنی سحر انگیز آواز سے شائقین میلہ  کو محظوظ کریں گے ۔اس پاکستان فیسٹیول سے متعلق مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع کئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading