پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماؤں سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ اخلاص کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماؤں راجہ محمد علی- چوھدری فیصل سعید- ملک ارشاد احمد اور عصمت اللہ گوندل کی جانب سے پاکستان سے آئے ھوئے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ اخلاص کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا-، اس تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی طور پر شرکت-، تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی- مہمانوں کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے -سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوھدری فیصل سعید نے ادا کئے – تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم سے تقریب کا آغاز کیا گیا- راجہ محمد علی جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی آمد کی خوشی میں بر محل اشعار سنا کر ماحول کو خاصا پرجوش کر دیا- راجہ محمد علی کا کہنا تھا کہ فخر پوٹھوہار راجہ اخلاص کی ھمارے درمیان موجودگی اور بیرسٹر محمد امجد کا اس تقریب کا رونق بخشنا ھمارے لئے باعث عزت و افتخار ھے- بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا پاکستان 10 مئی سے پہلے والا پاکستان نھیں ھے – یہ وہ پاکستان ھے جس نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک عبرتناک شکست سے دوچار کیا- انہوں نے کہا کہ آج 41 سے زیادہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھل چکی ھیں جسمیں آپ لوگوں سےاپنے اپنے مسائل بارے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں اور یہ سب کچھ ان لائین ھوگا – راجہ اخلاص نے اپنے پرجوش استقبال پر تمام آرگنائزر- خصوصی طور پر راجہ محمد علی اور دیگر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے کہا کہ پاکستان انشاءاللہ ترقی کی منزلیں طے کرتا جارہا ھے- ان کا کہناتھا کہ ایک بار پاکستان میں آئے ھوئے ملائشیا کے وزیراعظم سے ان کی تیز ترین ترقی کا راز پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل- ھمارے ھاں جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ھے تو کوئی نہ کوئی آکر اس ترقی کا راستہ روک لیتا ھے – انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کی ھے تو مجھے میرے حلقے کے عوام نے بار بار منتخب کیا ھے – انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ھمارا قیمتی سرمایہ ھیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ھے – انہوں نے کہا کہ پاکستان آج پوری دنیا میں ایک عظیم ملک بن کر ابھرا ھے۔ اسے اب اس شاہراہ ترقی پر سفر کرتے رہنا دینا چاھئے اور اس کا راستہ نہ روکا جائے۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس