Daily Roshni News

پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا؟ بنگلادیش سے شکست پر سابق انگلش کرکٹر کا تبصرہ

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے‘؟

  ایکس پر جاری پیغام میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے ؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلی تب لیگ کا معیار بہت شاندار تھا‘ ۔

پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا؟ بنگلادیش سے شکست پر سابق انگلش کرکٹر کا تبصرہ

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے، اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Loading