Daily Roshni News

پاکستان میں auroras کیوں نظر نہیں آتے؟؟

پاکستان میں auroras کیوں نظر نہیں آتے؟؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ پاکستان میں auroras کیوں نظر نہیں آتے؟)ایروراز چارجڈ پارٹیکلز کی زمین کی میگنیٹک فیلڈ کے ساتھ عموداً انٹریکشن سے پیدا ہوتے ہیں زمین کی میگنیٹک فیلڈ پولز پر سٹرانگ ہوتی ہے اور ایکوایٹر) equator(پر کمزور۔

ایکویٹر پر زمین کی میگنیٹک فیلڈ پولز کی نسبت آدھی سے بھی کم رہ جاتی ہے اور جب سولر فلئیر چارج پارٹیکلز کی بوچھاڑ کرتا ہے تو ان کی تعداد پولز پر زیادہ ہوتی ہے اور ایکوایٹر پر کم۔پولز پر پارٹیکلز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ گیسز کے مالیکیولز سے ٹکراتے ہیں اور زیادہ فوٹانز خارج ہوتے ہیں جبکہ ایکوایٹر پر پارٹیکلز بہت کم ہوتے ہیں اسی لیے گیسز کے مالیکیولز کے ساتھ ٹکرا کر کم فوٹانز یعنی روشنی خارج کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جو ممالک پولز کے قریب ہیں ان میں auroras دکھائی دیتے ہیں جیسا کہ آسٹریلیا،نیوزیلینڈ،کینیڈا اور ان جیسے دوسرے ممالک میں یہ صاف دکھائی دیتا ہے اور جو ممالک ایکوایٹر کے نزدیک ہیں ان میں کم ایکوایٹر کے نزدیک ممالک میں پاکستان،انڈیا،عرب ممالک اور کئی دوسرے ملک ہیں۔

یہی وہ وجہ کہ پاکستان میں auroras نظر نہیں آتے۔

ایسی تحریریں پڑھنے کے لیے ہمیں فالو کریں شکریہ۔

Loading