Daily Roshni News

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی عظم الشان کا میابی

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی عظم الشان کا میابی

کینیڈ ا کی ہاکی ٹیم کو 1کے مقابلے میں 8گول

سے شکست دے دی۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) حال ہی میں ہالینڈ میں تربیتی میچ کھیلنے  کے بعد  پو لینڈ میں ہونے والے ہاکی ٹورمنٹ  میں حصہ لینے کے لئے روزانہ ہو گئی تھی گزشتہ روز بروز اتوار 2جون 2024اپنے پولBگروپ کے میچ میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے اپنے مد مقابل کینیڈا کی ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی کھیل کے دوران 7ویں اور 27ویں منٹ میں  رانا وحید اشرف نے دو گول کئے جبکہ کھلاڑی علی غضنفر نے 36ویں منٹ میں گول اسکور کرکے فتح کو یقینی بنا دیا تاہم اس کے بعد بھی پاکستان کی جانب سے مختلف کھلاڑیوں نے گول اسکور کئے  جس سے گول کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ کینیڈا کی ہاکی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔ یاد رہے اس سے قبل31مئی 2024کو پول بی گروپ میں پاکستان اور ملائیشا کے مابین ہونے والا میچ برابر رہا تھا۔

Loading