Daily Roshni News

پاکستان کی مشہور گلوکارہ صنم ماروی کا صوفی میوزک کنسرٹ “روحانی سرگم” 26 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان کی مشہور گلوکارہ صنم ماروی کا صوفی میوزک کنسرٹ “روحانی سرگم” 26 اکتوبر کو ہوگا۔

پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ منیر  احمد ملک) پاکستان کی مشہور گلوکارہ صنم ماروی کا صوفی میوزک کنسرٹ “روحانی سرگم” 26 اکتوبر کو ہوگا۔صنم ماروی صوفی شعرا کے کلام کو اپنی وجدانی آواز میں پیش کریں گی۔یہ پروگرام پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے

اس پروگرام کی میزبانی تھیٹر کے ڈائریکٹر ایمانوئل دمارسی موٹا کریں گے، جنہوں نے صنم ماروی کو صوفی موسیقی کے ذریعے امن، عشق اور روحانیت کا پیغام فرانس کے عوام تک پہنچانے کے لیے مدعو کیا ہے۔

ٹکٹ بکنگ کے لیے تھیٹر ڈی لا ویل کی ویب سائٹ پر جائیں.        منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading