Daily Roshni News

پاکستان کے بہترین کامیڈین سفیر اللہ عرف لہری کی12 ویں برسی ہے

پاکستان کے بہترین کامیڈین سفیر اللہ عرف لہری کی12 ویں برسی ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج پاکستان کے بہترین کامیڈین سفیر اللہ عرف لہری کی12 ویں برسی ہے. خوبصورت اور دھیمے انداز بیان اور انتہائی شستہ زبان میں بولے گئے مکالموں کی بدولت وہ پاکستانی فلموں کی جان تھے. اپنے ہم عصروں کے برعکس وہ بغیر کوئی اچھل کود کئے یا منھ بگاڑے، مکالموں کی صرف اچھی ادائیگی کی بدولت بہت پسند کئے جاتے تھے. میں انہیں تب سے جانتا ہوں جب وہ معقول معاوضہ لے کر کسی بھی محفل میں آجایا کرتے تھے.

ان کا ذکر میں نے اپنی کتاب ایسا تھا میرا کراچی میں بھی کیا ہے.

اللہ تعالیٰ لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں لانے والے اس عظیم انسان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین.۔؎

Loading