Daily Roshni News

پاکستان کے عوام کے لیے اہم اور فوری پیغام ۔۔

پاکستان کے عوام کے لیے اہم اور فوری پیغام ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )براہ کرم اس پیغام کو توجہ سے پڑھیں، سمجھیں اور اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور محلے والوں تک ضرور پہنچائیں۔۔۔۔۔””پاکستان اس وقت دشمن کے بھیجے گئے ڈرونز کے جھنڈ (Drone Swarm Attack) کا سامنا کر رہا ہے۔”

“بہت سے لوگ لاعلمی میں انہیں میزائل یا روشنی کے گولے سمجھ رہے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ چھوٹے، تیز رفتار اور خطرناک ڈرون ہیں جو خاموشی سے نقصان پہنچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔”

#یہ_ڈرونز_کیسے_دکھتے_ہیں؟

“سائز میں یہ عموماً چھوٹے یا درمیانے سائز کے ہوتے ہیں (باز یا کبوتر جتنے یا کسی چھوٹے موٹر سائیکل جتنے بڑے)۔”

“کچھ ڈرونز میں روشنی چمکتی ہے، کچھ مکمل کالے یا دھندلے رنگ کے ہوتے ہیں۔

یہ زیادہ تر شکل میں ہوائی جہاز، پتنگ یا تیر جیسے لگتے ہیں۔

کئی ڈرونز میں موٹر یا پروپیلر کی ہلکی آواز آ سکتی ہے، جبکہ کچھ بالکل خاموش ہوتے ہیں۔

یہ ڈرونز تیزی سے حرکت کرتے ہیں، رک کر گھوم سکتے ہیں، اور عموماً اچانک نیچے گر سکتے ہیں یا حملہ کر سکتے ہیں۔”

#اپنی_حفاظت_کے_لیے_کیا_کریں؟

#1 اگر آسمان سے کوئی عجیب یا تیز آواز سنائی دے تو فوراً کسی عمارت کے اندر چلے جائیں۔

#2 بغیر کسی ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ خاص طور پر کھلی جگہوں سے دور رہیں۔

#3 کسی مشکوک چیز یا گرے ہوئے ڈرون کو ہاتھ نہ لگائیں، کیونکہ یہ اچانک پھٹ سکتا ہے۔

#4 یہ ڈرونز اسرائیل کے بنائے ہوئے ہیں، جن کا مقصد خاموشی سے اور اچانک حملہ کرنا ہے۔

#5 یہ ڈرونز بغیر کسی آواز یا نشان کے حملہ کرتے ہیں، اس لیے ان سے بچاؤ بہت ضروری ہے۔

اس کے علاوہ  اگر کوئی مشکوک چیز یا سرگرمی نظر آئے تو بڑی احتیاط کے ساتھ اپنے موبائل سے ویڈیو بنائیں اور اس میں وقت، تاریخ اور جگہ کا ذکر ضرور کریں۔

 جعلی یا پرانی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

جو بھی معلومات ہوں، فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

#منقول

#سیماشاہد

Loading