Daily Roshni News

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے اعزاز میں جاوید عظیمی کا پرتکلف عشائیہ۔۔

ہالینڈ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے اعزاز میں

سنیئر صحافی و تجزیہ کا ر جاوید عظیمی کا پرتکلف عشائیہ

فرینڈز آف روشنی فورم ٹیم کی بھرپور شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔عکاسی ۔۔۔جاوید بٹ پیارا)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی آجکل یورپی ممالک کے دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مکاتب فکر سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان میں ہاکی کے مستقبل پر آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ کے لئے اپنی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ گزشتہ روز بروز جمعرات 9 اکتوبر 2025 کو معروف صحافی، تجزیہ نگار اور مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے معزز مہمان طارق بگٹی کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا۔ مذکورہ عشائیہ میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم  میاں عمران،  چوہدری اکرام الحق،  میاں آفتاب،  جاوید بٹ پیارا ، راجہ فاروق حیدر، چوہدری الیاس، چوہدری اقبال( قاضیاں ) شریک ہوئے۔ معزز مہمان طارق بگٹی میزبان اول میاں عاصم محمود کے ہمراہ ریسٹورنٹ پہنچے تو جاوید عظیمی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا اور استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔ عشائیے کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی کی موجودہ صورتحال ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم اس کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔کھانا تناول کرنے کے بعد جاوید عظیمی کی رہائش گاہ عظیمی ہاوس دی ہیگ میں لذت کام و دہن کے سلسلے میں گرما گرم میٹھے اور چائے سے استفادہ کیا۔ جاوید عظیمی نے رہائش گاہ آمد پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ معزز مہمان طارق حسین بگٹی نے جوابا میزبان جاوید عظیمی کا مدعو کر نے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں طارق بگٹی میزبان اول میاں عاصم محمود کے ہمراہ ایمسٹرڈیم کے لئے روانہ ہو گئے ۔

Loading