Daily Roshni News

پاکستان-یونان پارلیمانی دوستی گروپ کے کنوینر *رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور* نے حال ہی میں *یونانی پارلیمنٹ* کا دورہ کیا۔

پاکستان اور یونان کے درمیان پارلیمانی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان-یونان پارلیمانی دوستی گروپ کے کنوینر *رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور* نے حال ہی میں *یونانی پارلیمنٹ* کا دورہ کیا،

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء  )جہاں انہوں نے *چیئرپرسن پاکستان فرینڈشپ گروپ محترمہ ڈیلیکاری* اور *وائس چیئرمین مسٹر کونسٹانٹینوس* سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ پارلیمانی روابط، باہمی تجارت، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، خصوصاً پارلیمانی وفود کے تبادلے، مشترکہ تقریبات اور دوستی پر مبنی منصوبہ بندی کے ذریعے۔

ملاقات کو دونوں جانب سے انتہائی مفید اور مثبت قرار دیا گیا۔

یہ سرگرمی *پاکستانی وزارتِ خارجہ* اور *یونانی وزارتِ خارجہ* کی پبلک ڈپلومیسی کا اہم حصہ ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہو گی۔

Loading