Daily Roshni News

پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (.پی اے اے) کی جانب ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموں کے سربراہان کے لیے برنچ دیا گیا۔

پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA)(.پی اے اے) تنظیم کی جانب ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموں کے سربراہان کے لیے برنچ دیا گیا۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA)(.پی اے اے) تنظیم کی جانب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموں کے سربراہان کے لیے تنظیم کے سر پرست اعلیٰ میاں خلیل احمد کی زیر صدارت بروز اتوار 30 جون کو مقامی ریسٹورینٹ کینٹ 15 ڈسٹرکٹ میں برنچ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد جن میں کاروباری سماجی ،سیاسی، نوجوان اور خواتین و بچے شامل ہوئے۔ جہاں اسٹریا بھر  سے پاکستانی کمیونٹی کے عہدے داران نے سفر کرکے ویانا کے معروف ریسٹورنٹ میں بیٹھک لگائی۔

برنچ کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان آسٹریا کے کمیونٹی افیئر کونسلر شہزاد سلیم تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ تمام لوگ ایک جگہ بیٹھ کر محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ ایسے پروگراموں سے ہم سب کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ یہ ایک مقدس امانت ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک اس دوستی کو مزید مضبوط کریں۔ پاکستانی سفارت خانے کے دروازے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کے لیے کھلے ہیں اور ہم ہر قسم کا تعاون اپنی کمیونٹی کے ساتھ کر رہے ہیں۔

تنظیم کے صدر قمر حسین چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی کے دوستوں کے اعزاز میں ایک ایسا منفرد برنچ دیا جو شاید اپنی مثال آپ ہے کیونکہ یہاں پر خصوصی طور پر ترکی، عربی اور پاکستانی کھانوں سے دوستوں کی تواضع کی گئی۔

مختلف تنظیموں کے عہدے داران نے کہا کہ ہم اج اس پروگرام میں بیٹھ کر ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ جیسے ہم اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے بہن بھائیوں سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔ہم پی اے اے کی پوری تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ویانا میں اتنا بہترین اور منفرد پروگرام کروایا۔ جہاں سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے۔

تنظیم کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تمام تنظیموں کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سب مل کر بیٹھیں اور مل کر کام کریں۔ ہمارا مقصد ہماری پہچان ہمارا ملک پاکستان ہے اگر ہمارے ملک پاکستان کی عزت اسٹریا میں ہوگی تو اس میں ہماری عزت ہے۔ پاکستان ہماری شاہ رگ ہے۔ ہم رہتے اسٹریا میں ہیں پر دل ہمارے پاکستان میں دھڑکتے ہیں۔

بعد از حافظ محمد ارشد عطاری نے فلسطین کے مسلمانوں کشمیر کے مسلمانوں اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اخر میں تنظیم کے صدر اور پوری تنظیم کی جانب سے تمام لوگوں کا برنچ میں انے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا۔

Loading