پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی ماہانہ میٹنگ صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ویانا۔۔۔محمد عامر صدیق) پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی ماہانہ میٹنگ ویانا کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز سنیئر نائب صدر شیخ وحید احمد کی تلاوت قران پاک سے ہوا اس میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ارسلان گجر نے ادا کیے۔ قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد تنویر نے میٹنگ کا ایجنڈا پڑھ کر سنایا۔
صدر قمر حسین چوہدری اور مقررین کا اس موقع پر کہنا تھا۔ اسٹریا بھر میں پاکستانی کمیونٹی مختلف شعبوں میں متحرک ہے، جن میں سماجی، ثقافتی، اور سیاسی سرگرمیاں شامل ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے تعاون سے اکثر مختلف ثقافتی پروگرامز، تہواروں اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ آپس میں روابط قائم رہیں اور نئی نسل کو اپنی ثقافت سے جوڑے رکھا جا سکے۔ پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے اراکین آسٹریا ویانا میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر مختلف سیمینار اور پروگرامات میں شریک ہوتے ہیں۔ اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ہر وقت اپنی خدمت سرانجام دیتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں کمیونٹی کو متحد رکھنے اور میزبان ممالک میں پاکستانی شناخت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
بعداز ملک پاکستان فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اخر میں جوائنٹ سیکرٹری محمد شیراز احمد نے مہمانوں کا میٹنگ میں انے کا شکریہ ادا کیا۔
![]()






