Daily Roshni News

“پتر جی،  یہ بال دھوپ میں سفید نہیں ہوئے.!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )ایک بوڑھا شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا، اتفاقاً ڈبہ ابھی خالی تھا۔ پھر 8-10 لڑکے اس کوچ میں آئے اور بیٹھ کر انہوں نے تفریح کرنی شروع کر دی.!

ایک نے کہا – “آؤ ، زنجیر کھینچیں”۔ ایک اور نے کہا – ” اس جرم پر 500 روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا لکھی ہے۔

” تیسرے نے کہا – ”  ہم بہت سارے لوگ ہیں  500 روپے چنده کر کے جمع کروا دیں گے.!

” چندہ جمع کیا گیا تو 500 کی بجائے 1200 روپے جمع ہوگئے۔ جس میں 500 کا ایک نوٹ ، پچاس کے 2 نوٹ  باقی سب 100 کے نوٹ تھے.!🙆

چندہ پہلے لڑکے نے جیب میں رکھ لیا ۔

 “زنجیر کھینچنے سے پہلے ایک بولا  اگر کوئی پوچھے گا تو کہیں دینگے گے کہ بوڑھے نے اسے کھینچا تھا ۔ تب اپنے کو پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔ اور ان روپیوں سے پارٹی کریں گے ۔

“بوڑھے نے ہاتھ جوڑ کر کہا ، “بچوں ، میں نے آپ کے ساتھ کیا غلط کیا ہے ، آپ مجھے کیوں  پھنسا رہے ہیں؟”

 لیکن وہ نہیں مانے اور  زنجیر کھینچ لی گئی۔

جیسی امید تھی

 ٹی ٹی  کانسٹیبل کے ساتھ آیا ، لڑکوں نے ایک آواز میں کہا ، کہ اس بوڑھے نے زنجیر کھینچی ہے۔” ٹی ٹی نے بوڑھے سے کہا ،

 “آپ کو اس عمر میں ایسا کام کرنے میں شرم نہیں آئی ؟

” ہاتھ جوڑ کر بوڑھے نے کہا ، “جناب ، میں نے زنجیر کھینچی ہے ، لیکن میں بہت بے بس تھا۔” اُنہوں  نے پوچھا ایسی کیا مجبوری تھی؟

 بوڑھے نے کہا ، “میرے پاس صرف 1200 روپے تھے ، جو ان لڑکوں نے چھین لئے اور اس پہلے لڑکے نے اپنی جیب میں رکھے ہوئے ہیں ۔” اس میں 500 کا ایک نوٹ ، پچاس کے 2 نوٹ اور باقی سب 100 کے لوٹ  ہیں۔

اب ٹی ٹی نے کانسٹیبل سے کہا ، “ان کی تلاشی لو”

جیسا اس بوڑھے نے بتایا  تھا اس  لڑکے کی جیب سے 1200 روپے اُسی ترتیب ہیں برآمد ہوئے ، جو بوڑھے کو واپس کردیئے گئے اور لڑکوں کو اگلے اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے ساتھ جاتے ہوئے لڑکوں نے بوڑھے کو گھورا ، تو بوڑھے نے اپنی سفید داڑھی پر ہاتھ  پھیرتے ہوئے کہا –

 “پتر جی،  یہ بال دھوپ میں سفید نہیں ہوئے.!

😂😂

Loading