Daily Roshni News

پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست 2025، صبح 10 بجے پاکستان ہاؤس دی  ہیگ میں ہوگی۔

ہالینڈ، پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست 2025، صبح 10 بجے

پاکستان ہاؤس دی  ہیگ میں ہوگی، سفیر پاکستان سید حیدرشاہ

 سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کریں گے۔

  شرکت کے لئے اندراج ضروری ہے ۔ register.peh@gmail.com

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی( وطن عزیز پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد  محب  وطن پاکستانی اور سفار تخانے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ، ان تقریبات کا تسلسل جاری و ساری ہے۔ ہالینڈ میں سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام بروز جمعرات 14 اگست 2025 ، صبح دس بجے پرچم کشائی کی پر وقار تقریب پاکستان ہاؤس میں ہوگی۔ سفیر پاکستان سید حیدر شاہ سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کے معزز خواتین و حضرات ، نوجوانوں اور               بچوں کو متذکرہ تقریب کے لئے مدعو کیا جاتا ہے برائے مہربانی اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے                 نیچے دی گئی ای میل کے ذریعے اپنے ناموں کا اندراج ضرور کریں۔

ناموں کے اندراج کے لئے ای میل register.peh@gmail.com

Loading