پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی ہے۔
ملیر ،نارتھ کراچی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور دستگیر میں بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوائیں اور بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق 30 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اُدھر ملکہ کوہسار مری ،مالاکنڈ شہر،گجرات اور بیلہ میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج اسلام آباد ،پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔