Daily Roshni News

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے ہم نے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے، بہت جلد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، ہم نے اپنی تعداد پوری کی، بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا پی پی میں شامل، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مزید 2 سے 3 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے تاہم ان کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لیے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر کا کردار ادا کیا تھا یا کرپٹ تھا؟ ہمارا صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

معروف بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی نے  ایک  اور  سنگ میل عبور کرلیا۔

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کوہلی نے تیسرے اور  آخری ون ڈے میچ کے دوران سابق سری لنکن بیٹر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہلی نے  81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ  وننگ اننگ کھیلی اور  سنگاکارا کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ  رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔

کوہلی اب تک 57.71 کی اوسط سے 305 میچوں میں 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ان کی 75 نصف اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔

سنگاکارا اب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جنہوں نے 404 میچوں میں 14,234 رنزبنائے ہیں، جن میں 93 نصف سنچریاں اور 25 سنچریاں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ  ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچوں  44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز  بنائے ہیں، جن میں 96 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں شامل ہیں۔

Loading