پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی طرح کام کرنا ہے ،دہشتگردی کے سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پُرامن پاکستان کے پیچھے شہداءکی قربانیاں ہیں، نیشنل ایکشن پلان دوبارہ فعال کرنا ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کے معترف ہیں ،جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید اسلحہ ہے، ان کی سرکوبی کر رہے ہیں، 9 مئی کو سیاسی دہشتگردی ہوئی ، ملٹری تنصیبات پر حملے کیے گئے ، سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے، اسی وجہ سے اس منصوبے کو نشانہ بنایا گیا۔