پنجاب کی ثقافت اور ھمارے ملک کی شان
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کرنے والی ورسٹائل کلاسیکل فنکارہ فردوس بیگم کی آج پانچویں برسی منائی جا رھی ھے
اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کرنے والی فنکارہ
اور وہ فنکارہ جس کے ٹائٹل پر ہیر جیسا لازوال کردار مکمل
طور پر حاوی ھو چکا تھا اور ایسا کردار جو زندگی بھر کیلئے امر ھو کر رہ گیا، بلکہ یہ کردار تاحیات یاد رکھا جائے گا اور جب یاد کیا جائے گا پنجاب کی ہیر فردوس اور رانجھا اعجاز کو لازمی دلوں میں تصور کیا جائے گا۔۔۔۔
فردوس خوبصورت پری چہرہ اور ٹھوس پنجابی اداکارہ جس نے پاکستان فلم انڈسٹری پر ایک وقت میں راج کیا۔ اور ان کی اداکاری ہر لحاظ سے لاجواب اور جذبات سے بھرپور ھوا کرتی تھی
اگر ان کی فنکاری پر بات کی جائے تو ان کی زندگی کی ایک فلم ہیر رانجھا ان کے مکمل کیریئر کی سب سے بڑی اور لازوال مقبول فلم تھی جو آجکل کے فلمی اداکاروں کیلئے ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتی ھے۔۔۔۔
فردوس بیگم کی یادگار فلموں کی فہرست” ہیر رانجھا، گل بکاولی، مفت بر، ملنگی،پگڑی سنبھال جٹا،آنسو،قول قرار،رن مرید،بندہ بشر،پتر پنج دریاواں دا، شیراں دی ،جور ی ،عشق دیوانہ،شیراں دے پتر شیر،اشتہاری ملزم شیر پتر،،خون دا بدلہ خون،سجن دشمن،امام دین گواویہ،اکبرا،من موجی، سورما، زمیندار، یاراں نال بہاراں، انسانیت، میں پاکستان سجنا دور دیا چاچا جی، روٹی، پنڈ دی کڑی، مراد بلوچ، 5 دریا، چن چودھویں دا، ماں پتر، دنیا مطلب دی، سردارا، ہیرا موتی، بنارسی ٹھگ، ماں دا لال، وغیرہ شامل ہیں۔۔۔
ان کی مکمل فلموں کی فہرست لکھنا، ایک بہت کٹھن کام ھے جو ایک لاتعداد فہرست ھے اپنے وقت
کی آیوارڈ یافتہ عظیم کلاسیکل فنکارہ جس نے ایک دور میں انڈسٹری پر راج کیا بڑی بڑی لازوال فلمیں ان کے کریڈٹ پر موجود ھیں
دعا ھے کہ اللہ کریم ان کے درجات بلند
فرما کی ان کی قبر کو منور فرمائے الہی آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔
تحریر و تحقیق طالب حسین
۔
![]()

