Daily Roshni News

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان او ربنگلادیش کے میچ سے قبل بارش، ٹاس تاخیر کا شکار

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا  پہلا میچ  آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد  گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکار ہے، ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ بھی پچ پر امپائرز کے ہمراہ موجود ہیں۔

تاہم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ  پر گراؤنڈز مین نے کوورز ہٹانا شروع کردیے ہیں  اور جلد ہی انسپیکشن کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

Loading