Daily Roshni News

پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، مشفیق کی سنچری، بنگلادیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

پنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم کو پاکستان کا 448 رنز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے اب بھی 59 رنز درکار ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

دوسری جانب مشفیق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی۔

چوتھے روز کھانے کے وقفے پر بنگلا دیش نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 389 رنز بنالیے ہیں اور اسے اب بھی پاکسان کا خسارہ اتارنے کے لیے 59 رنز درکار ہیں۔

مشفیق الرحیم 101 جبکہ مہدی حسن مراز 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی اننز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Loading