Daily Roshni News

” پِیر کامِل کا فیض ”

” پِیر کامِل کا فیض ”

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )منقول ہے کہ حضرت بہاؤالدین نقشبندی رحمتہ اللّٰه علیہ اپنی اِبتدائی زندگی میں شاہی جلّاد تھے۔آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کو ایک شخص کے قتل کا حُکم مِلا تو آپ رحمتہ اللّٰه علیہ نے دیکھا کہ:

” اس شخص کے قتل کے لیے تلوار کام نہیں کرتی،آپ رحمتہ اللّٰه علیہ نے یہ بھی نوٹ کِیا کہ اس شخص کو جب تلوار ماری جاتی تھی تو وہ اپنے منہ میں کچھ پڑھتا تھا۔ ”

آپ رحمتہ اللّٰه علیہ نے پوچھا کہ:

” تم کیا پڑھتے تھے؟ ”

اس نے کہا کہ:

” میں اپنے پِیر کا نام اپنی زبان سے ادا کرتا رہا اور ہر بار بچتا رہا۔ ”

پوچھا کہ:

تمہارا پِیر کون ہے؟ ”

اس نے کہا کہ:

” حضرت سیّد امیر کلال رحمتہ اللّٰه علیہ ہیں۔ ”

آپ رحمتہ اللّٰه علیہ نے وہ تلوار وہیں پھینکی اور یہ کہہ کر سیّد صاحب کے پاس بیعت کرنے کے لیے چلے گئے کہ:

” جس کا نام لینے سے اِنسان قتل ہونے سے بچ سکتا ہے تو ان کے فیض لینے کے بعد اِنسان جہنّم کی آگ سے کیوں نجات حاصل نہیں کر سکے گا۔ ”

نام کتاب = بیعت کی تشکیل اور تربیت

صفحہ = ۲۳۵

مصنف = حضرت پِیر عبداللطیف خان نقشبندی رحمتہ اللّٰه علیہ

Loading