Daily Roshni News

پھر مزید اور پہلو سے بھی آپ پر کھول کر واضح کر دیتے ہیں کہ اللہ کیا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پھر مزید اور پہلو سے بھی آپ پر کھول کر واضح کر دیتے ہیں کہ اللہ کیا ہے۔

اللہ کا ایک اسم ہے “المصور” مصور کے معنی ہیں صور کرنے والا یعنی مادے کو یا مواد کو مختلف مراحل سے گزار کر کوئی صورت دینے والا ان سے کچھ بھی وجود میں لانے والا۔ جیسے کہ آپ بذات خود ایک صورہ ہیں، درخت ،چرندپرند سمیت تمام کی تمام مخلوقات صورہ ہیں۔ اب ذرا غور کریں کہ کیا آپ کو جس مواد سے وجود میں لایاگیا یعنی جس مواد کو مختلف مراحل سے گزار کر آپکو صور کیا گیا تو کیا آپکو صورت کرنے والا کوئی اس کائنات کے باہر سے آیا؟ یا پھر یہی وجود ہی ہے  جس نے آپکو صور کیا؟

درختوں کی ہی مثال لے لیں درخت جو کہ صورہ ہیں تو ذرا غور کریں جس مواد سے درخت وجود میں آئے اس مواد کو کس نے مختلف مراحل سے گزار کر درختوں کی شکل میں ڈھال دیا؟ کیا کوئی ایسا مصورت ثابت ہوتا ہے جو کائنات کے باہر سے آکر مواد کو مختلف مراحل سے گزار کر درختوں کو صور کررہا ہےَ؟ یا پھر المصور آپکو یہی وجود ہی نظرآئے گا جنہیں آپ مخلوقات کا نام دیتے ہیں۔

درختوں کو کس نے صورت کیا؟ جب آپ درختوں کی خلق میں غور کریں گے تو آپکے سامنے سمندر،چاند،زمین،ہواؤں سمیت لاتعداد مخلوقات آئیں گی یعنی یہی ایک ہی وجود سامنے آئے گا جو موجو ہے جس نے درختوں سمیت ہر کسی کو صور کیا اور صور کر رہا ہے۔

یوں آپ پر واضح ہوگیا کہ المصور تو یہی وجود ہے جو کہ ایک ہی وجود ہے اسکے علاوہ اور کچھ ہے ہی نہیں۔ جب یہی وجود المصور ثابت ہوتا ہے تو پھر اللہ کون ہوا؟ کیا اب بھی آپ یہی کہیں گے کہ اللہ الگ ہے اور کائنات الگ؟

حق اس قدر کھول کھول کر واضح کر دیئے جانےکےباوجودبھی اگر کوئی کہتا ہے کہ نہیں اللہ الگ ہے اور کائنات الگ ہے تو پھر آپ خود غور کریں ایسا اللہ جس کا کوئی وجود ہی ثابت نہ ہو وہ المصور کیسے ثابت ہوسکتا ہے؟ المصور تو یہی وجود ہے تو پھر اللہ اسی وجود کو ہونا چاہیئے نہ کہ اسکے علاوہ کوئی ایسا اللہ ثابت ہوسکتا ہے جس کا کوئی وجود نہ ہو سوائے بےبنیاد وباطل عقائد و نظریات کے۔

اس پہلو سے بھی آپ پر بالکل کھول کر واضح کر دیا گیا کہ جو کچھ بھی آپکو نظرآرہا ہے یہ اللہ یہ کا وجود ہے جو آپکو نظرآرہا ہے۔جاری ہے

Loading