پیدائش کا رشتہ ہے، والدین پہلے آپ کے ہیں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ماں کا احترام تب کم نہیں ہوتا جب بہوئیں ان کا احترام نہیں کرتیں، ماں کا احترام تب کم ہوتا ہے جب بیٹے ماں کا احترام نہیں کرتے یا ماں کے کام میں تعاون نہیں کرتے۔
ایک ضعیف ماں رات کو ساڑھے 11 بجے کچن میں برتن دھو رہیں ہیں ۔ گھر میں دو بہوئیں ہیں، جو برتنوں کی کھٹکھٹ سے تنگ آکر اپنے شوہروں سے کہتی ہیں کہ اپنی ماں کو منع کرو،
اتنی رات کو برتن دھونے سے ہماری نیند خراب ہو رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ صبح 4 بجے اٹھ کر پھر شور مچانا شروع کر دیتی ہیں اور پھر صبح 5 بجے عبادت کرکے ہمیں سونے نہیں دیتیں ، نہ رات کو نہ صبح۔ جا کر ماں کو منع کرو۔
بڑا بیٹا اٹھتا ہے اور کچن کی طرف جاتا ہے۔ چھوٹے بھائی کے کمرے سے بھی وہی باتیں سنائی دیتیں ہیں۔ وہ چھوٹے بھائی کے دروازے کو کھٹکھٹا دیتا ہے، چھوٹا بھائی باہر آتا ہے۔
دونوں بھائی کچن میں جاتے ہیں اور ماں کو برتن دھونے میں مدد کرنے لگتے ہیں۔ ماں منع کرتی ہیں لیکن وہ نہیں مانتے۔ برتن دھل جانے کے بعد دونوں بھائی ماں کو محبت سے ان کے کمرے میں لے جاتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ والد بھی جاگے ہوئے ہیں۔
دونوں بھائی ماں کو پلنگ پر بٹھا کر کہتے ہیں، “ماں، صبح جلدی اٹھا دینا، ہمیں بھی عبادت کرنی ہے اور صبح والد کے ساتھ ورزش بھی کرنی ہے۔”
ماں کہتی ہے، “ٹھیک ہے، بچے۔” دونوں بیٹے صبح جلدی اٹھنے لگتے ہیں، رات کو ڈیڑھ بجے ہی برتن دھونے لگتے ہیں۔ تو بیویاں کہتی ہیں، “ماں کرتی تو ہیں، آپ کیوں دھو رہے ہیں؟”
بیٹے جواب دیتے ہیں، “ہمارا شادی کرنے کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ ماں کی مدد ہو جائے گی، لیکن آپ لوگ یہ کام نہیں کر رہی ہیں، کوئی بات نہیں، ہم اپنی ماں کی مدد کر دیتے ہیں۔ یہ تو ہماری ماں ہیں، اس میں کیا برا ہے؟”
اگلے تین دنوں میں گھر کا ماحول مکمل طور پر بدل گیا۔ بہوئیں جلدی برتن اس لیے دھونے لگیں کہ نہیں تو ان کے شوہر دھو لیں گے، اور صبح بھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹھنے لگیں اور عبادت میں شامل ہونے لگیں۔
چند دنوں میں پورے گھر کے ماحول میں مکمل تبدیلی آ گئی، بہوئیں ساس اور سسر کو مکمل احترام دینے لگیں۔
“کہانی کا خلاصہ”: ماں کا احترام تب کم نہیں ہوتا جب بہوئیں ان کا احترام نہیں کرتیں، ماں کا احترام تب کم ہوتا ہے جب بیٹے ماں کا احترام نہیں کرتے یا ماں کے کام میں تعاون نہیں کرتے۔
پیدائش کا رشتہ ہے، والدین پہلے آپ کے ہیں❣