پیرس ، صوبائی محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم اشفاق احمد رانا کے اعزاز میں سماجی شخصیت راو طاری کا استقبالیہ، مختلف مکاتب فکر سے وابستہ شخصیات کی شرکت ۔۔۔۔۔۔
فرانس ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔۔۔۔ منیر احمد ملک ) پیرس کے نواح ویلیئرز لابیل میں سماجی و کاروباری شخصیت راو طاری کی طرف سے ٹابہ ریسٹورنٹ میں اشفاق احمد رانا ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافتی شخصیات سمیت ہر۔مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مہمان خصوصی رانا اشفاق احمد نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی آگاہی مہم اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو دفتر محتسب پنجاب کے قانونی دائرہ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محتسب اعلیٰ پنجاب نے پہلے ہی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ محتسب اعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آن لائن درخواست دائر کرنے کے لئے ایک ایپ متعارف کروائی ہے جسے پلے سٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ انہیں محتسب پنجاب کی ایپ پر درخواست دائر کرنے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے فرانس میں مقیم ہیں مگر اس سے قبل انہیں محتسب پنجاب کے دفتر کے بارے میں کسی قسم کی آگاہی نہیں تھی اور یہ اشفاق احمد رانا ایڈوائز صوبائی محتسب پنجاب کا احسن اقدام ہے کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو اس کے بارے میں آگاہی دی اور شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں اس موقع پر موجود تمام اوور سیز پاکستانیوں (خواتین وحضرات ) نے محتسب اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس آگاہی کے بعد وہ اپنے اپنے مسائل کے ازالہ کے لئے ضرور دفتر محتسب پنجاب سے رجوع کریں گے۔ میزبان راو طاری نے اپنے خطاب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آپریشن بنیان مرصوص سمیت یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد دی۔ آخر میں پرتکلف عشائیہ کے بعد نعروں کی گونج میں 14 اگست یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس