پیرس ائیرپورٹ چارلس ڈی گال پر سردار ظہور اقبال چئیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ اور حاجی محمد اسلم چوہدری بانی صدر پاکستان بزنس فورم کا شاندار استقبال ۔
کمیونٹی نمائندوں اور دوست احباب نے پھولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا ۔
پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک )چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کو ان کے بیٹے سردار عاقل اقبال کی شاندار ، خوبصورت، اِنتہائی منظم، علاقائی ثقافت ، روایات سے بھرپور دس روز تک جاری رہنے والی ضلع اٹک کی تاریخی اور یادگار شادی کی تقریبات سے فراغت کے بعد پیرس واپس پہنچنے پر بزنس فورم کے عہدیداران ، کمیونٹی نمائیندوں اور دوست احباب نے پیرس ائرپورٹ پر خوش آمدید کہا ، سردار ظہور اقبال اور حاجی ممحمد اسلم چوہدری کا استقبال پھولوں کے گلدستوں سے کیا گیا ، احباب نے سردار ظہور اقبال کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج تک ایسی خوبصورت اور منفرد شادی کبھی نہیں دیکھی ،
پوری دنیا سے اوورسیز پاکستانیوں نے اس شادی میں بھرپور شرکت کی ، پاکستان سے اعلٰی حکومتی عہدیداران ،وزراء ، سول اور فوجی افسران نے بھرپور شرکت کی ، دس دن تک جاری رہنے والی اس منفرد شادی میں روحانی محافل ، نیزہ بازی ، علاقائی رقص ، لڈی جیسے ثقافتی پروگرام ، نوجوانوں کے لئے عارف لوہار کا پرجوش پروگرام ، قوالی نائٹ ، آتش بازی جیسی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کئی کلومیٹر کے علاقے میں لائٹنگ کے انتظامات نے رات کو بھی دن کا سماں پیدا کیا ، علاقے کے لوگوں کے لئے شادی کی اس تقریب نے کسی عید یا میلے جیسا ماحول مہیا کیا ،
پاکستان بزنس فورم کے بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری اور میڈیا کوآرڈینیٹر بزنس فورم ، سینئیر صحافی خرم شہزاد وزیرآبادی بھی سردار ظہور کے ہمراہ واپس فرانس پہنچے ، ائرپورٹ پر چیف کوآرڈینیٹر پاکستان بزنس فورم یورپ صاحبزادہ عتیق الرحمن ، نائب صدر عصمتُ اللہ تارڑ، چیف آرگنائزر چوہدری سلمان اسلم دوستوں اور فیملی احباب نے ان کا گرمجوش استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستوں سے خوش آمدید کہا ۔ اسی فلائٹ میں حاجی محمد اسلم چوہدری کے برادر صوفی افتخار عرف صوفی منیر احمد، چوہدری قمرزمان ، کاشف شاہ اور دیگر کو بھی ویلکم کیاگیا ۔
![]()




