پیرس فرانس میں مقیم سماجی اور سیاسی شخصیت روحی بانو
کو شریف اکیڈمی جرمنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹریورپ نامزد کیا گیا
پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) فرانس میں مقیم شاعرہ،سماجی شخصیت اور خلائقِ عامہ کے جذبہ سے سرشار روحی بانو جو کہ 2010 سے شریف اکیڈمی جرمنی کی ممبر ہیں اور2012 سےڈائریکٹر پروگرام فرانس کی حیثیت اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں ۔فرانس میں متعدد پروگرام منعقد کر چکی ہیں ۔ شریف اکیڈمی جرمنی کے عالمی کنونشن کے انتظام و انصرام کےلئے بطور خاص پاکستان تشریف لائیں اور ۔ان کی اکیڈمی کے اغراض و مقاصد میں گہری دلچسپی اور عملی خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یورپ کا ایگزیکٹوڈائریکٹر نامزد کیا گیا ۔
روحی بانو وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ابتدائی تعلیم وزیر آباد سے حاصل کی۔گونمنٹ کالج برائے خواتین گجرات سے گریجویشن کیا۔دورانِ تعلیم قابل اور ہونہار طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں۔سٹوڈنٹ یونین کی جنرل سیکریٹری اور صدر کے عہدوں پر بتدریج منتخب ہوئیں۔بطور مقررہ متعدد انٹرکالجیٹ مقابلوں میں حصہ لےکر نہ صرف دادو تحسین وصول کی بلکہ توصیفی اسناد اور امتیازی پوزیشنیں حاصل کیں۔
اورینٹل کالج لاہور سے ایم۔اے اردو کیا بعد ازاں پنجاب یورنیورسٹی لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔Pakistan Youth Talent Council کی چیر پرسن برائے خواتین مقرر ہوئیں۔دیگر رفاہی تنظیموں کے ساتھ بھی رفاہِ عامہ کے لیے کام کرتی رہیں۔عملی زندگی کا آغاز The Lahore School,Lahoreکی پرنسپل کی حیثیت سے کیا۔1996میں فرانس تشریف لائیں اور یہاں مختلف تنظیموں سے وابسطہ ہو کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مشغول ہو ئیں۔
شفیق مراد نے انہیں اکیڈمی کے کرہّ ارض پر پھیلے ہوئے تمام ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اکیڈمی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ روحی بانو باعلم اور باعمل خاتون ہیں۔انہیں اللہ تعالی نے علم اور ذہانت کے ساتھ ساتھ بنی نوعِ انسان کی ہمدردی اور بے لوث خدمت کے جذبے سے نوازا ہے۔انتہائی منظم اور مستعد شخصیت ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اضہار کیا کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی شریف اکیڈمی کو مستعد کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی ۔ اور دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس
![]()

