Daily Roshni News

پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر  یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے  بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مودی ٹیرورسٹ، انڈیا ٹیرورسٹ اور لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔   منیر احمد ملک)پیرس کا ایفل ٹاور چوک  آج آزادیٔ کشمیر کے نعروں سے گونجتا رہا۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی تسلط اور کشمیریوں پر جاری مظالم کے خلاف یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی،،

شرکاء نے

مودی ٹیرورسٹ

انڈیا ٹیرورسٹ

ہم کیا چاہیں آزادی

کشمیر ی مانگیں آزادی

لے کے رہیں گے آزادی

ہے حق ہمارا آزادی

شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے اور بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی تصاویر نمایاں تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت ایک غاصب طاقت ہے، اور دنیا کے سامنے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ آج بھی کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیرس میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا یہ مظاہرہ اس عزم کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم تک پہنچائی جائے گی،                    رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading