Daily Roshni News

پیرس میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام  فنڈ ریزر ڈنر کی تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ 

پیرس میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام  فنڈ ریزر ڈنر کی تقریب کا انقعاد کیا گیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک )تقریب کے مہمان خصوصی نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور شوکت خانم ہاسپیٹل ٹرسٹ سے   ڈاکٹر احسن وقار تھے

 ۔ تقریب میں فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دل

کھول کر اس کار خیر میں فنڈز  دیئے۔

  تقریب سے مہمان خصوصی حمزہ علی عباسی۔ شوکت خانم ٹرسٹ فرانس کے ڈائریکٹر مشتاق خان جدون۔ڈاکٹر احسن وقار اور ڈنمارک سے تشریف لائے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر الہ دین نے خطاب کیا

 ۔تقریب کی نظامت کے فرائض یاسر قدیر اور طاہر عباس گورایہ نے سرانجام دیے جبکہ تلاوت و نعت خوانی کی سعادت زاہد محمود چشتی نے حاصل کی ۔

حمزہ علی عباسی نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دل کھول کر عطیات دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

Loading