Daily Roshni News

پیرس میں مقیم معروف شاعرہ کالم نگار ڈرامہ نگار شاز ملک کے ناول ملکانی پر بننے والے ڈرامے اور انکے شاعری مجموعوں کی تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔

پیرس میں مقیم معروف شاعرہ کالم نگار ڈرامہ نگار شاز ملک کے ناول ملکانی پر بننے والے ڈرامے اور انکے شاعری مجموعوں کی تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔

پیرس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس)معروف شاعرہ ناول نگار ڈرامہ نگار شاز ملک کے ناول ملکانی پر بننے والے ڈرامہ ملکانی کی تقریب جشن ملکانی کے نام سے پیرس کے نواحی علاقے میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کے

پروگرام کی صدارت معروف مصنفہ ڈاکٹر سمانہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی میں سردار ظہور اقبال , مشتاق جدون , راجہ علی اصغر , ذولفقار جتالہ اور انصار ملک شامل تھے

پروگرام کی نظامت معروف شاعر ایاز محمود ایاز اور طاہرہ سحر نے کی

پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں ڈرامہ ملکانی کے کلپس دکھائے گئے اور حاضرین کو ڈرامہ ملکانی کے حوالے سے بتایا گیا جس میں شرکاء نے اپنے تاثرات بیان کئیے شرکاء کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے ادب اور کلچر پر کام کرنا مشکل کام ہے مگر شاز ملک یہ کام کر رہی ہیں

ڈرامہ ملکانی پر معروف ناول نگار سرفراز بیگ , آصفہ ہاشمی اور طاہرہ سحر نے اظہار خیال کیا

پروگرام کے دوسرے حصے میں شاز ملک کے دو شعری مجموعوں ہم تمہارے ہیں اور دل کا نیلا سمندر کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس پر پر کے شعراء نے اظہار خیال کیا ہم تمہارے ہیں پر معروف شاعر محمود احمد راہی اور معروف شاعرہ نبیلہ آرزو نے مضمون پڑے

دل کا نیلا سمندر پر معروف شاعر عاکف غنی سئنیر صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمن اور مقبول الہی شاکر نے مضمون پڑھے

آخر میں مہمان خصوصی سردار ظہور اقبال نے کہا خواتین کا ہر میدان میں آگے آنا پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے اور اس طرح کے ادبی پروگرام ہوتے رہنے چاہیے تاکہ ادب اور کلچر کو فروغ حاصل ہوُ سکے.      رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading