Daily Roshni News

پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کا شاندار احتجاجی مظاہرہ۔

پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کا شاندار احتجاجی مظاہرہ — عمران خان اور سانحہ ڈی چوک کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی

پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )پیرس کے معروف مقام پلس دی ریپبلک پر پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد چیئرمین عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کرنا اور سانحہ ڈی چوک کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

شرکاء نے پرجوش نعروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

“عمران خان کو رہا کرو”

“کون بچائے گا پاکستان؟ عمران خان عمران خان!”

کے نعرے پورے ماحول میں گونجتے رہے۔

Loading