Daily Roshni News

پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چوہدری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام   پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چوہدری پرویزالٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کا نام پی سی ایل سےنکال دیاگیا ہے جس کے بعد عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ 

یاد رہے کہ پرویزالٰہی ودیگر نے  اپنا نام  پی سی ایل سےنکالنے کے لیے درخواست دائرکی تھی۔ 

Loading