Daily Roshni News

پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد

کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق  ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امن وامان کے خدشات ہیں لہٰذا تحریک انصاف جلسہ ملتوی کرے۔

Loading