چاند زمین کے گرد گھومتا ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )زمین چاند کو لے کر سورج کے گرد گھومتی ہے۔
سورج اپنے سارے سیاروں اور نظام شمسی کو لے کر ملکی وے کہکشاں کے گرد گھومتا ہے۔
ملکی وے کہکشاں سب کو لے کر کسی بلیک ہول کے گرد تیزی سے گھوم رہی ہے۔
بلیک ہول ملکی وے کہکشاں کو لے کر کسی دوسری کہکشاں کے بڑے بلیک ہول کے گرد گھوم رہا ہے۔
دوسری کہکشائیں بھی تیزی سے گھوم رہی ہیں۔
گردش میں ہے ہر چیز ۔ ساکن کچھ بھی نہیں۔
اللہ ہی خالق کائنات ہے۔ اس کے بارے میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
انسان بہت کوشش کے باوجود اس راز کو نہ پا سکا۔
ایک دفعہ ایک جاپانی سائنٹسٹ کا انٹرویو سن رہا تھا کہ۔ ان کا کہنا تھا
بےشک ہم نے بہت ترقی کر لی لیکن کچھ چیزیں ابھی تک سمجھ سے دور ہیں۔
ان کا کہنا تھا۔ ایک کائینات Universe
اور دوسرا دماغ۔ Human brain
انہوں نے اس کی مثال ایسے دی کہ ایک سو سالہ شخص سے پوچھا جائے کہ کل کیا کھایا تھا یا کل آپ سے کون ملنے آیا تھا تو وہ بتا دے گا۔ اسکا مطلب ہے کہ دماغ میں ایک نیا نیوران یعنی cell بن گیا ہے۔ اور دماغ کا کنکشن دوسرے نیوران کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ یہ کنکشن کیسے بنتے ہیں ۔ یہ ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔
اللہ خالق مالک بہتر جانتا ہے۔
ہمیں تو علم سیکھنا ہے اور کائنات کے رازوں کو جاننے کی کوشش کرنا ہے۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں♥️
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں🌼