Daily Roshni News

چترال حملہ: دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چترال حملہ پسپا کرنے پر فورسز سے اظہار تشکر کیا۔

چترال حملے پر جاری بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری چوکس فورسز کا شکریہ، افواج نے چترال کے قریب پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا

وزیراعظم نے کہا کہ چترال حملے میں ہمارے 4 فوجی جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، حملے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

انوارالحق کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام شہری ہمارے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

Loading