Daily Roshni News

چلئیے تھوڑا ساہنس لیتے ہیں! ۔۔۔انتخاب ۔۔۔محمد جاوید عظیمی

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل چلئے تھوڑا ہنس لیتے ہیں!)

پنڈتوں کے محلے میں ایک ٹھاکر صاحب رہتے تھے
جو روزانہ چکن بنا کر کھاتے تھے
چکن کی خوشبو سے پریشان ہو کر پنڈتوں نے مہنت (مندر کے بڑے پجاری) سے شکایت کی
مہنت نے ٹھاکر صاحب کو کہا کہ آپ بھی برہمن دھرم اپنا لو جس سے کسی کو آپ سے کوئی شکایت نہ ہو
ٹھاکر صاحب مان گئے
تو مہنت نے ٹھاکر صاحب پر گنگا جل چھڑکتے ہوئے سنسکرت میں کہا تم پیدا راجپوت ہوئے تھے پر اب تم برہمن ہو
اگلے دن پھر ٹھاکر صاحب کے گھر سے چکن کی خوشبو آئی تو سب پنڈتوں نے پھر مہنت سے شکایت کی
اب مہنت پنڈتوں کو لیکر ٹھاکر صاحب کے گھر گئے تو دیکھا ٹھاکر صاحب چکن پر گنگا جل چھڑک رہے تھے اور کہہ رہے تھے تم پیدا تو مرغا ہوئے تھے پر اب تم آلو ہو۔ 😁

مشتاق یوسفی۔۔۔!!!

Loading