Daily Roshni News

چوہدری اصغر اپنے بھائی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعدواپس ہالینڈ پہنچ گئے۔

معروف کاروباری شخصیت چوہدری اصغر اپنے بھائی

چوہدری اسلم مرحوم کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد

واپس ہالینڈ پہنچ گئے ، جاوید عظیمی کی  بذریعہ ٹیلی فون تعزیت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) نئے سال 4 جنوری 2026 چوہدری محمد اصغر کے منجھلے بھائی چوہدری محمد اسلم مختصر علالت کے بعد پاکستان میں رحلت کر گئے ، اطلاع ملتے ہیں چوہدری اصغر پاکستان روانہ ہو گئے، جہاں انھوں نے اپنے مرحوم بھائی کی  آخری رسومات میں شرکت کی۔ مرحوم بھائی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے اپنے آبائی گاؤں میں ختم قل شریف کی تقریب بھی منعقد کروائی ۔چوہدری محمد اصغر کچھ عرصہ قیام کے بعد بخیر و عافیت واپس ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ معروف اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  نے بذریعہ ٹیلی فون رابطے کے دوران چوہدری اصغر سے ان کے مرحوم بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم اور رسول محتشم ﷺکے صدقے سے مرحوم کی آگے کی منازل کو آسان   بنا کر مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کے صبر جمیل عطا فر مائیں۔ آمین ثمہ آمین۔ یاد رہے چوہدری اصغر روشنی نیوز کے لئے کو آرڈینیٹر برائے سوشل میڈیا بھی ہیں ۔

Loading