Daily Roshni News

چوہدری اقبال نے قریبی دوستوں کے اعزاز میں عید ضیافت کا شاندار انتظام و انصرام کیا

چوہدری اقبال نے قریبی دوستوں کے اعزاز میں

قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں پر تکلف عید ضیافت کا

شاندار انتظام و انصرام کیا۔۔۔!!

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی )ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال ہر سال عید کےموقعہ پر قریبی دوستوں کے اعزاز میں نماز عید کے بعد اپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں پر تکلف عید ضیافت کا اہتمام کرتے ہیں۔ امسال بروز اتوار 16 جون 2024 کو نماز عید کے اختتام پر ہے اپنی رہائش پر سالانہ عید ضیافت کے لئےمدعو کیا۔حسب معمول میزبان اول کے ہمراہ قریبی دوست قاضیاں ہاؤس پہنچے اور انواع اقسام کے لذیذ عمدہ پاکستانی کھانوں سے استعفادہ کیا۔ قبل ازیں کمیونٹی سینٹر دی بیگ کے علامہ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے ختم شریف ، درود تاج اور دیگر نورانی کلمات پڑھ کر میزبان اول چوہدری محمد اقبال کے آباؤ اجداد ، عزیز و اقارب، مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے لئے خیر و برکت کی دعائیں بارگاہ الہی میں پیش کیں.تمام دوستوں . جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود ، میاں عمران، چوہدری بنارس علی، عاطف صغیر، جاوید بٹ پیارے ، چوہدری خالد یا سر سعید اعوان اور چوہدری علی اعجاز  اور دیگرنے میزبان کے حسن اخلاق اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا اختتام پر میزبان اول چوہدری محمد اقبال نے تمام دوستوں کا صمیم  قلب سے شکریہ ادا کیا۔

Loading