Daily Roshni News

چوہدری الیاس کی مسجد کی آبادکاری کے لئے جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو۔۔۔۔

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد کی آبادکاری کے لئے

ہم سب یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

 معروف تاجر چوہدری الیاس کی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ

جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )گزشتہ دنوں پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کی تعمیر نو مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے بروز اتوار 16 مارچ 2025 اظہار تشکر اور خصوصی دعائیہ تقریب کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ تقریب میں کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر سےوابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دی ہیگ کی معروف تاجر چوہدری الیاس نے اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد مکمل ہو گئی ہے اب اس کو آباد کرنا  ہم سب کا کام بنتا ہے۔ اللہ تعالٰی کے اِس گھر کی آباد کاری کے لئے ہم سب ساتھی مل کر یکجہتی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  اللہ تعالٰی کے سامنے سر بسجود ہونے والی مقدس جگہ یعنی مسجد کی  مزید ترقی ، کامیابی اور آباد کاری کے لئے  ہم بلا امتیاز خدمات کا تسلسل بھی  جاری رکھیں گے۔جاوید عظیمی نے اظہار تشکر کی کامیاب تقریب  کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے جس پر چوہدری الیاس نےمدیر اعلیٰ روشنی نیوز جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔

Loading